ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ساکشی مہاراج کی پھر بگڑی زبان:  شاہین باغ میں بیٹھ کر بریانی کھانے والے مودی کی مخالفت کر رہے ہیں 

ساکشی مہاراج کی پھر بگڑی زبان:  شاہین باغ میں بیٹھ کر بریانی کھانے والے مودی کی مخالفت کر رہے ہیں 

Mon, 27 Jan 2020 21:06:34    S.O. News Service

لکھنؤ/ 27جنوری (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) بی جے پی لیڈر اور اناؤ سے ممبر پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے دہلی کے شاہین باغ میں سی اے اے کیخلاف ہو رہے مظاہرہ کو تماشا قرار دیا بی جے پی ایم پی کاکہنا ہے کہ جو لوگ 41 دن سے وہاں شور مچا رہے ہیں اور بیٹھ کر بریانی کھا رہے ہیں، انہیں سی اے اے  سے پریشانی نہیں ہے. بلکہ پی ایم مودی اور وزیر داخلہ شاہ جس طرح کام کر رہے ہیں، اس سے ان کے لئے کوئی زمین نہیں بچ رہی ہے، ان سے پریشانی ہے۔ممبر پارلیمنٹ نے آگے کہا یہ لوگ سی اے اے  کی مخالفت میں کھڑے ہیں، لیکن مکمل ہندوستان مودی کے ساتھ کھڑا ہے۔ساکشی مہاراج کا یہ بھی کہنا تھاکہ:’دنیا میں مسلمان اگر کہیں محفوظ ہیں تو وہ بھارت ہے، اگر مسلمانوں کو ہندوستان میں ڈر لگتا تو وہ پاکستان اور افغانستان جاسکتے تھے، لیکن نہیں گئے۔ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ مودی اور شاہ نے حکومت بننے کے بعد بڑے بڑے مسائل کو چٹکیوں میں حل کر دیا، لوگوں نے ہواّ کھڑا کیا تھا کہ طلاقِ ثلاثہ ختم ہوگا تو تنازع ہوگا، 370 ختم ہوگا تو ہنگامہ ہو جائے گا۔ رام مندر کی تعمیر کریں گے تو پورے ملک میں تشدد ہو جائے گا، لیکن یہ تینوں مسائل چٹکیوں میں حل کر دیئے گئے۔اسی سے یہ لوگ حیران ہیں۔ساکشی مہاراج نے کہا کہ ملک جب آزاد ہوا تھا تب مسلمانوں کی تعداد 9 کروڑ تھی، آج 22 کروڑ ہے۔ ’سرسوں‘ کی طرح ان کی آبادی بڑھتی جا رہی ہے۔ آج تک ایک بھی مسلمان ملک چھوڑ کر کہیں کسی اور ملک میں گیا ہے؟ یہ لوگ کہیں نہیں جائیں گے۔ 


Share: